گزشتہ تین ورلڈ کپ سے مختلف ہے ٹیم انڈیا کا اسکواڈ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -08 SEPT    

نئی دہلی ، 8ستمبر:پہلے ٹیم میں موجود سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ اس فہرست میں سب سے پہلے کپتان روہت شرما کا نام آتا ہے۔ ہٹ مین روہت شرما کی عمر 36 سال ہے اور وہ معمر ترین کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں۔ روہت شرما کے علاوہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں 6 ایسے کھلاڑی ہیں جن کی عمریں 30 سے پار کر چکی ہے۔ایک اور نام وراٹ کوہلی کا ہے جو 34 سال کے ہیں۔وراٹ کے کریئر میں 3 سال کا خراب مرحلہ بھی دیکھنے کو ملا، لیکن ورلڈ کپ سے پہلے وہ سنچریوں میں ڈیل کرتے نظر آئے۔ میگا ٹورنامنٹ میں سب کی نظریں روہت اور وراٹ پر ہوں گی، جن کے لئے یہ ورلڈ کپ آخری بھی ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ بھی 34 سال کے ہوچکے ہیں۔ جنہوں نے اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے سب کے دل جیت لئے ہیں۔ رویندر جڈیجہ کے ساتھ شاردل ٹھاکر کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں موقع دیا گیا ہے۔ شاردل کی عمر 31 سال ہے اور بلے بازی میں گہرائی کو دیکھتے ہوئے شاردل ٹیم کا اہم حصہ بن جاتے ہیں۔ گیند بازوں کی بات کریں تو محمد سمیع واحد کھلاڑی ہیں جن کی عمر 33 سال ہے۔ سمیع کو ورلڈ کپ کافی تجربہ ہے۔ ایسے میں وہ گیند بازی کے معاملے میں ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹار گیند باز جسپریت بمراہ اور محمد سراج کی عمر 29-29 سال ہے۔ کے ایل راہل اور سوریہ کمار یادو کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سوریہ کی عمر 32 سال ہے۔ ان کی صلاحیت سے سب واقف ہیں لیکن ون ڈے میں ان کے اعداد و شمار سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں۔ ایسے میں ان کو اسکواڈ میں شامل کرکے بڑا خطرہ مول لیا گیا ہے۔ وہیں کے ایل راہل بھی 31 سال کے ہیں اور کئی مہینوں سے چوٹ سے نبردآزما نظر آئے۔ چوٹ کی وجہ سے کے ایل راہل کو ایشیا کپ کے پہلے دو میچوں سے باہر ہونا پڑا۔ راہل نے ایشیا کپ میں داخل ہونے سے پہلے ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔ ان کی خراب فارم انجری سے پہلے بھی خبروں میں تھی۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ انجری سے واپسی کے بعد شائقین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوپاتے ہیں یا نہیں۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں سب سے کم عمر کھلاڑی شبھمن گل ہیں جن کی عمر صرف 23 سال ہے۔ اس کے علاوہ ایشان کشن (25)، شریس ایئر (28)، جسپریت بمراہ (29)، محمد سراج (29)، کلدیپ یادو (28)، ہاردک پانڈیا (29) اور اکشر پٹیل (29) بھی 30 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ورلڈ کپ اسکواڈ کی اوسط عمر کے بارے میں بات کریں تو یہ 30.07 تھی جو کہ گزشتہ 3 ورلڈ کپ سے زیادہ ہے۔ 2011 کے ورلڈ کپ میں ٹیم کی اوسط عمر 28.65 سال تھی۔ وہیں 2015 اور 2019 میں ٹیم کی اوسط عمر 27.36 اور 29.92 تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سینئر کھلاڑیوں سے بھری یہ ٹیم کامیابی حاصل کر پاتی ہے یا نہیں۔