ہندی دیوس کے موقع پر بھاگلپور اردو زبان شاخ میں ایک خصوصی جلسے کا انعقاد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 SEPT     

بھاگلپور(منہاج عالم)  ہندی دیوس کے موقع پر بھاگل پور ضلع اردو شاخ میں جناب کلیم آزر سبکدوش اردو ملازم کی صدارت میں ایک خصوصی جلسے کا انعقاد عمل میں آیا۔ڈاکٹر حبیب مرشد خاں نے   تمام سرکاری کام ہندی اور اردو میں انجام دینے پر زور دیا اور عدالتوں کے فیصلے کے ساتھ ساتھ اہم سرکاری احکامات و اطلاعات  ،لازمی طور پر اردو اور ہندی میں جاری ہو اس کی گزارش حکومت سے کی۔ انہوں نے اردو ڈائریکٹوریٹ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہندی دیوس کی طرح ” یوم اردو”کی بھی کوئی تاریخ مقرر کی جائے۔  نشست میں جناب محمد ارشد مشتاق، جناب محمد عبدالقادر، جناب شبیر عالم ،محترمہ افشاں جبیں اور محترمہ مہ جبیں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جناب کلیم آذر نے اردو اور ہندی پر اپنی ایک نظم سنائ۔ جناب محمد شمیم آزاد کے شکریہ کے ساتھ یہ نشست اختتام پذیر ہوئی۔