TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -28 SEPT
پٹنہ، 28 ستمبر:جے ڈی یو کے قومی صدر للن سنگھ نے ٹھاکر والے بیان پرہنگامہ آرائی کے درمیان آرجے ڈی ایم پی کی حمایت میں بیان دیا ہے۔ للن سنگھ نے کہا کہ ا?ر جے ڈی ایم پی نے کسی ذات پر اپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا تھا، انہوں نے ایک نظم پڑھی تھی، لیکن 7 دن بعد اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کنفیوڑن کی پارٹی ہے، اس کا کام صرف انتشار پھیلانا ہے۔وہیں نتیش کمار اور بی جے پی کے درمیان بڑھتی قربت کو لے کر چل رہی خبروں پر للن سنگھ نے کہا کہ یہ گودی میڈیا کا کام ہے۔ نتیش کمار 7 جنموں میں بھی بی جے پی کے ساتھ نہیں جانے والے ہیں۔ کوئی بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو دیکھنا پسند نہیں کرے گا۔ بی جے پی نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ للن سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور نریندر مودی کی حکومت نے کون سا وعدہ پورا کیا ہے؟ نہ روزگار کا وعدہ، نہ مہنگائی پر قابو پانے کا، نہ غریبوں کو 15 لاکھ روپے دینے کا۔ للن سنگھ نے مزید کہا کہ اب میڈیا کچھ طے نہیں کرے گا۔ ان سب کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر امیت شاہ ہیں۔ ان کا کام صرف پورے ملک اور پوری ریاست میں انتشار پھیلانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے ساتھ قربت کیوں بڑھے گی ؟ بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا?پ کی پارٹی ایسی ہے جسے دیکھ کر کوئی۔۔۔۔بھی نہیں چاہے گا۔

