آر جے ڈی کے سابق ایم پی پربھوناتھ سنگھ کو عمر قید کی سزا،

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 SEPT     

نئی دہلی/پٹنہ،یکم ستمبر: آر جے ڈی کے سابق ایم پی پربھوناتھ سنگھ کو 1995 کے دوہرے قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے 1995 کے دوہرے قتل کے مشہور کیس میں جمعہ کو اہم فیصلہ سناتے ہوئے پربھوناتھ سنگھ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پربھوناتھ سنگھ اور بہار حکومت کو متاثرین کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت میں سماعت کے دوران بہار کے سابق ایم پی پربھوناتھ سنگھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جڑے ہوئے تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک اور کیس میں پربھوناتھ سنگھ پہلے ہی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اب دوہرے قتل کیس میں سپریم کورٹ نے آر جے ڈی کے سابق ایم پی پربھونتھ سنگھ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ سپریم کورٹ نے بہار اسمبلی انتخابات کے دوران مارچ 1995 میں چھپرا میں ایک پولنگ بوتھ کے قریب اپنے مخالفین داروگا رائے اور راجیندر رائے کے قتل کیس میں پربھوناتھ سنگھ کو قصوروار قرار دیا تھا۔ پربھوناتھ اس وقت جیل میں بند ہیں۔ ووٹ کے لیے قتل کے معاملے میں اس فیصلے کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔