TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 SEPT
کولکاتا، 9 ستمبر: ریاست میں بزرگ شہریوں کو فلیٹس دینے کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں اداکارہ روپلیکھا متر کو سنٹرل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو سی جی او کمپلیکس میں واقع مرکزی ایجنسی کے دفتر میںحاضر ہونے کو کہا ہے۔ تاہم، ہفتہ کو روپلیکھا نے واضح کیا ہے کہ وہ اس دن مرکزی ایجنسی کے دفتر نہیں جائیں گی۔
روپلیکھا نے کہا ہے کہ مرکزی ایجنسی نے نوٹس ضرور بھیجا ہے لیکن اس نے کئی دستاویزات بھی مانگے ہیں۔ دستاویزات جمع کرنے میں وقت لگے گا، اس لیے میں نے انہیں خط بھیج کر اضافی وقت مانگ لیا ہے۔ اسی معاملے میں ترنمول کانگریس کی ممبرپارلیمنٹ اور اداکارہ نصرت جہاں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ انہیں منگل کو بلایا گیا ہے جبکہ روپلیکھا کو بدھ کو بلایا گیا ہے۔
دراصلسال 2013-14 کے دوران ایک تنظیم کے ذریعے 400 سے زیادہ بزرگ شہریوں سے فی کس 5.5 لاکھ روپے وصول کیے گئے تھے۔ ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ تین سال کے اندر انہیں نیو ٹاون میں ہڈکو کے قریب تھری بی ایچ کے فلیٹ دیا جائے گا لیکن دس سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بزرگوں کو نہ تو پیسے ملے اور نہ ہی فلیٹ۔ نصرت جہاں، روپلیکھا اور راکیش نامی ایک اور شخص اس کمپنی میں ڈائریکٹر تھے۔