TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -29 SEPT
بھاگلپور(منہاج عالم) ارحم ٹرسٹ بھاگلپور بہار کے چیئر مین رضوان خان 5ستمبر 2023 سے برین ہمریج بیماری کے شکار ہوئے ہیں رات کے 10 بجے اسی وقت علاج کے لئے رضوان خان کو سلی گوڑی لے جایا گیا چار دن تک وہاں زیر علاج رہے .جیسے ہی ان کے بیمار ہونے کی خبر لوگوں تک پہنچی تو ان کی صحتیابی کے لئے انکے خیر خواہ ہمددر چاہنے والے مسجد مندر مکہ اور مدینہ میں دعا کی گئ .اللہ پاک کا فضل و کرم اور لوگوں کی دعا کی برکت سے دھیرے دھیرے صحت مند ہورہے ہیں اور گزشتہ 25 دن سے اپنا علاج گھر پر ہی کروا رہے ہیں .رضوان خان نے اپنا وقت بھاگلپور کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کو لیکر جدو جہد میں لگایا ہے آج ان کے ساتھ لوگوں کی دعا ہے رضوان خان ایک نیک اخلاق مند باصلاحیت انسان کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد و سماجی خدمات کے علمبردار ہیں انہوں نے ہمیشہ لوگوں کے مسائل کو بے خوف اور بے باک ہوکر آواز بلند کیا ہے وہ بھاگلپور باشندوں کی بلند آواز ہیں اور لوگو کے دلوں میں بس گئے ہیں.یہ ان کی محبت اور بہتر کارکردگی کا انعام ہے کہ ان کا حال جاننے خود چل کر شہر کے معتبر معزز لوگوں کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن عالم دین سیادت داں صحافی حضرات ان کے گھر پہنچ رہے ہیں . اللہ پاک انکو جلد از جلد شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین . انہوں نے زندگی کے 25 سالوں سے بھی زیادہ وقت لوگوں کی خدمت میں لگایا ہے .ان کی صحت کا حال جاننے کے لئے ہر دن ملنے والے گھر پر آرہے ہیں .اسی کے پیش نظر مائ چھوٹا اسکول تاتارپور برئ چک بھاگلپور کے بچوں نے ایک ساتھ ملکر رضوان خان کے جلد از جلد صحتیابی و تندرستی کے لئے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا اس کے لئے رضوان خان نے مائ چھوٹا اسکول کی پوری انتظامیہ ٹیم ڈائرکٹر ڈپٹی ڈائرکٹر ٹیچرس اسٹاف اور چھوٹے بچوں کا دل سے شکریہ ادا کیا .اس موقع پر محمد ہلال الدین سونیکا سنگھ روپا سونی شارمین سمیع تھے رضوان خان نے کہا کہ ہم صحت مند ہونے کے بعد مائ چھوٹا اسکول ضرور آئیں گے انشاء اللہ یہ میرا وعدہ ہے .

