امریکہ نے اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -28 SEPT  

واشنگٹن ،28ستمبر:امریکہ نے اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا، امریکی فیصلے کے بعد اسرائیلی شہری امریکہ میں بغیر ویزا داخل ہوسکیں گے۔اسرائیلی شہریوں کا امریکہ میں ویزوں کے بغیر داخلہ 30 نومبر سے شروع ہوگا۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں کیلیے ویزا فری سفر کا اقدام اسرائیل سے اسٹریٹجک شراکت داری کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں امریکیوں کو خصوصاً فلسطینی علاقوں میں رہنے والے امریکی شہریوں کو اسرائیل میں آزادانہ نقل و حرکت کا موقع ملے گا۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکی اقدام سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔