TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -27 SEPT
نئی دہلی، 27 ستمبر: آن لائن ایجوکیشن ٹیکنالوجی کمپنی بائیجوز رواں مالی سال میں 3500 ملازمین کو فارغ کر سکتی ہے۔ کمپنی اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے اور علاقائی سطح پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔کمپنی کے ایک ہزار ملازمین پہلے ہی نوٹس پیریڈ پر ہیں جبکہ مزید ایک ہزار اپنی کارکردگی میں بہتری کے معیار پر پورا نہیں اترے۔ گزشتہ سال کمپنی نے 2500 ملازمین کو فارغ کیا تھا۔ کمپنی کے ہندوستانی آپریشنز کے سی ای او ارجن موہن کمپنی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے، بائیجوز ایک بار پھر 2023-24 میں 3500 ملازمین کو فارغ کر سکتا ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے سال کے آغاز میں ایک ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا۔بائیجوز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)بائیجو رویندرن نے ملازمین کو یقین دلایا تھا کہ 2500 ملازمین کے بعد کمپنی میں مزید چھٹنی نہیں ہوگی۔ تاہم، بائیجو کی طرف سے یہ آخری چھٹنی ہوگی اور اکتوبر کے آخر تک یہ سارا عمل مکمل ہو جائے گا۔