بجاج کے ذریعہ دی گئی موٹر سائیکل چلانے کی تربیت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 SEPT     

بہار شریف (محمد دانش)پلسر مینیا 0.2 کا مظاہرہ میسور کی اسٹنٹ رائیڈنگ ٹیم نے شرم کلیان کیندرکے گراؤنڈ میں کیا۔ اس موقع پر کئی اسٹنٹس پیش کیے گئے جنہیں دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے۔ساتھ ہی شرم کلیان میدان میں لوگوں کا اژدحام امڑ پڑا ۔پروگرام کا افتتاح بجاج آٹو لمیٹڈ کے سرکل ہیڈ کرن سنہا نے کیا۔اس موقع پر بائیک سے محبت کرنے والوں کو محفوظ ڈرائیونگ کی مفت تربیت بھی دی گئی۔ درحقیقت گزشتہ سال بجاج پلسر نے ون ملین بائیکس فروخت کی ہیں۔ جس کی وجہ سے بجاج کمپنی ملک کے مختلف حصوں میں ایسے کرتب دکھا کر لوگوں کو بہتر موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دے رہی ہے۔ اس موقع پر بہتر پڑھنے رائیڈنگ کرنے والوں کو انعام سے بھی نوازا گیا۔