TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 SEPT
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام محلہ تکیہ کی سنتوشی دیوی نے اپنے نو تعمیر شدہ دکان کے سامنے کے نالے میں ساڑھے تین فٹ موٹا پائپ بچھا کر اپنے ذریعہ اپنے خرچ سے سڑک بنوایا تھا مگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے تجاوزات ہٹانے کے نام پر نکاسی آب کو لیکر سینکڑوں پولس اہلکار نے جے سی بی لیکر اب قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال بھی کیا ہے جس بات کو کہتے ہوئے آر ایل جے پی کے ضلعی ترجمان راجندر پاسوان نے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے اور کہا کہ میں اس کارنامہ کی شدید مذمت کرتا ہوں، راجندر پاسوان نے یہ بھی کہا کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد سنتوشی دیوی کے گھر کے شمال میں ہزاروں فٹ تالاب سے پانی کی نکاسی کے لئے نہر میں سائفن کا منہ بند ہے اور جنوب میں ہزاروں فٹ تالاب میں کئی مقامات پر لوگ تجاوزات کر رہے ہیں۔ سنتوشی دیوی کے گھر کے پہلو میں دکان بنائی ہے۔ اگر میونسپل کمشنر کو قانونی طور پر صفائی مہم چلانی تھی تو وہ سائفن کا منہ صاف کراتے یا گاؤں کے اطراف سے تجاوزات ہٹاتے لیکن میونسپل کمشنر نے ایسا نہیں کیا، ایک ہزار فٹ شمال اور ایک ہزار فٹ جنوب کو درمیان میں چھوڑ دیا اور سنتوشی دیوی کے گھر کے سامنے ہی محض صفائی کے نام پر جے سی بی سے قانون کی دھجیاں اڑانا اپنے آپ میں ایک سوالیہ نشان ہے، میں اپنی پارٹی کی جانب سے میونسپل کارپوریشن فیصلے کو وارننگ دے رہا ہوں کہ اگر ان میں طاقت ہے تو وہ نہر کے سائفن کو صاف کرائیں سنتوشی دیوی کے ساتھ بے انصافی کیوں ہوئی ۔