TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 SEPT
کولکاتہ، 21 ستمبر: میٹروپولیٹن کولکاتہ سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ جمعرات کو محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کولکاتہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے کولکاتہ کے بڑابازار، کھدیر پور، دمدم انڈر پاس، کنکڑگاچھی کے علاقے گھٹنے گہرے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ جمعرات کو بھی صبح سے وقفے وقفے سے بارش شروع ہوئی جو ہفتہ تک جاری رہے گی۔ ریاست کے دیگر حصوں بشمول ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنی پور، پرولیا، بانکوڑہ میں بارش جاری رہے گی۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری کم ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت صرف 26.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کلمپونگ میں مسلسل بارش جاری ہے۔