TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -07 SEPT
بھاگلپور، 07 ستمبر: بھاگلپورمیں ان دنوں ڈینگی کے بڑھتے معاملے کو لیکر صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ اس سے مقامی انتظامیہ کی نیند اڑی ہوئی ہے اور وہ ہر طرح کی احتیاطی تدابیر کر اسے قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مایا گنج اسپتال میں داخل ڈینگی کے سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وہیں بھاگلپور کے صدر اسپتال میں ڈینگی کے 17 نئے مریضوں کے داخل ہوئے ہیں۔ اس کے پیش نظر اسپتال انتظامیہ الرٹ موڈ میں ہے۔ صدر اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ خواتین اور مرد مریضوں کے لیے الگ الگ وارڈ بنائے گئے ہیں۔ بیڈ کی تعداد 30 تک بڑھا دی گئی ہے۔
صدر اسپتال میں ڈینگو کے مریضوں کے لیے مناسب بیڈ اور ادویات دستیاب ہیں۔ ایک روز قبل بدھ کے روز ڈی ایم سبرت کمار سین نے بھی ڈینگی کے بڑھتے ہوئے معاملات کے حوالے سے میٹنگ کی تھی۔ اس دوران ڈی ایم نے اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو جامع ہدایات بھی دی تھیں۔ اس کے ساتھ ڈینگو سے بچاو? کے لیے مہم رتھ بھی روانہ کیا گیا تھا۔

