بھرواڑہ کا شاہی دربار جدید کھانوں کا بہترین سنگم : محمد اعجاز / محمد تمنے

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -24 SEPT

 پیزا، برگر، مزیدار مٹھائیوں کا بھی ملے گا لطف، ہوم ڈیلیوری کی سہولیات کا بھی رکھا گیا خیال
 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)
نگر پنچایت بھرواڑہ کے رضا چوک پر اتوار کو شاہی دربار فیملی ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح ہوا۔ ڈائریکٹر محمد اعجاز اور محمد تمنے نے مشترکہ طور پر ریسٹورنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جدید اور لذیذ پکوانوں اور فاسٹ فوڈ کی سہولیات سے لیس یہ ریسٹورنٹ لوگوں کی پسند پر کھڑا اترے گا ساتھ ہی یہاں سے ہوم ڈلیوری کی سہولیات بھی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے دیہی علاقوں کے لوگ شاہی پکوانوں کا مزہ لینے کے لئے شہروں کا رخ کرتے تھے لیکن انہیں جدید اور لذیز کھانے اب بھرواڑہ رضا چوک پر شاہی دربار ریسٹورینٹ میں ملیں گے ۔مسٹر محمد اعجاز اور تمنے نے کہا کہ بھرواڑہ میں ریسٹورنٹ کے کھلنے سے خواتین خاص طور پر مستفید ہوں گی۔ انہوں نے صارفین کو یقین دلایا کہ کھانے کے معیار کا ہرممکن خیال رکھاجائے گا اور تجربہ کار کک کی مدد سے کھانے تیار کروائے جائیں گے۔آج کی نوجوان نسل کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیزا، برگر، شاہی شربت، فالودہ، مٹھائی اور رسملائی کا شاندار انتظام کیا گیا ہے، اس موقع پر ہومیو پیتھک کے ڈاکٹر  منتظر احمد پیارے نے آنے والے مہمانوں کا پرزور استقبال کیا اور انہیں ریسٹورنٹ کا معائنہ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مصروف طرز زندگی میں ریسٹورنٹ کی مانگ کافی بڑھ گئی ہے۔عام لوگ گھر سے باہر کھانا اور فاسٹ فوڈ کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے یہاں تمام تر سہولیات کے ساتھ بہتر شاہی ریسٹورنٹ کھولا گیا ہے جس کے لئے محمد اعجاز اور محمد تمنے مبارکباد کے مستحق ہیں۔موقع پر جاوید جمال، محمد زید، شبی احمد،محمد عمران، ببلو، محمد صغیر، رحمان خان، محمد ماجد، حمید اللہ، محمد راجہ، محمد عالمگیر ،آفتاب عالم سمیت کئی سرکردہ شخصیات موجود تھے۔