بھوپال کے آسمان پر گرجے لڑاکو طیارے، بھارتی فضائیہ نے ایئر شو میں دکھایا کرتب

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN –30 SEPT  

بھوپال، 30 ستمبر: دارالحکومت بھوپال کے باڑا تالاب کے اوپر بروز ہفتہ بھارتی فضائیہ نے اپنی بہادری اور کرتب کا مظاہرہ کیا۔ہندوستانی فضائیہ کے 91 ویں یوم تاسیس کے تناظر میں یہاں باڑا تالاب کے بوٹ کلب علاقے میں فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ا?سمان پر پرواز کی۔ اس موقع پر گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے علاوہ فضائیہ کے افسران پروگرام میں خصوصی طور پر موجود تھے۔ایئر شو دیکھنے کے لیے صبح سے ہی لوگوں کا ہجوم بوٹ کلب پہنچ گیا تھا۔ پروگرام صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوا۔ ایئر شو میں تیجس، آکاش گنگا، چنوک، رْدر، بادل، شمشیر، ترشول، سارنگ، جیگوار، سوریہ کرن جیسے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے حیرت انگیز کرتب دکھائے۔ اس تقریب میں ملک بھر سے تقریباً 400 پائلٹس، افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔