بہار شریف :معمولی تنازہ میں دو نوجوان کو ماری گولی

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -27 SEPT  

معاملے کی تحقیقات میں جٹی پولیس
بہار شریف (محمد دانش) نالندہ ضلع کے بہارتھانہ عالاقے میں معمولی تنازہ میں دو بدمعاشوں نے دو لوگوں کو گولی مار دی۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد فرقان چھجو محلہ بگیچہ میں کچھ لڑکوں کے ساتھ بیٹھ کر نشے کا استعمال کر رہا تھا اسی دوران محمد کوہینور اور محمد فرقان وہاں سے گزر رہے تھے معمولی بات کو لے کر دونوں کے درمیان کہا سنی ہونے لگی۔ جس کے بعد ہوئی گولی باری میں کوہینور اور محمد فرقان زخمی ہو گئے- زخمیوں کی شناخت چھوٹی شیخانہ محلہ باشندہ محمد رضی عرف کوہینور اور ہلسا تھانہ حلقہ کے ہلسہ باشندہ محمد فرقان کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے متعلق انسپیکٹر نیرج کمار سنگھ نے بتایا کہ معمولی تنازہ میں گولی باری کی واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ میں جڑ گئی ہے ۔