TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10 SEPT
پٹنہ، 11 ستمبر:بہار میں ان دنوں ڈینگی کا قہر جاری ہے۔ ریاست میں اب تک ڈینگی کے 134 نئے مریض ملے ہیں۔ راجدھانی پٹنہ میں ہی36 نئیمعاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں کل ڈینگو مریضوں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 700 ہوگئی ہے۔ پٹنہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر298 ہو گئی ہے۔ بھاگلپوردوسرے نمبرپر ہے جہاں اتوار کے روز 19 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ڈینگی کو لیکر حکومت نے ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کرکی ہے۔
ریاست میں ڈینگی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 675 ہو گئی ہے جس میں صرف پٹنہ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 298 ہے۔ پٹنہ میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے پی ایم سی ایچ میں ڈینگو کے مریضوں کے لیے 34 بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس میں ٹاٹا وارڈ میں بالغوں کے لیے 24 بیڈ مختص ہیں، جبکہ شعبہ اطفال میں 10 بیڈ کا ڈینگو وارڈ بچوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تعینات ڈاکٹر بھی مختلف وارڈوں کا دورہ کرکے لوگوں کو ڈینگی کے تئیں بیدار بھی کررہے ہیں۔
ادھر بھاگلپورمیں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 249 ہو گئی ہے۔ اس بیماری کے معاملے میں بھاگلپور دوسرے نمبر پر ہے۔ بھاگلپور میں اتوارکے روز19 نئے معاملے سامنے آئے۔ مایا گنج اسپتال میں مریض زمین پرہی لیٹ کر علاج کروا رہے ہیں۔ اسپتال کا کوریڈور تک مریضوں سے بھرا ہے۔ دیوارکے سہارے سلائن چڑھائی جارہی ہے۔ مایا گنج اسپتال میں ڈینگو کے مریضوں کے لیے 50 بیڈ رکھا گیا ہے۔ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وقت پر نہیں آتے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بیڈ کی کمی کے باعث مریضوں کو زمین پر ہی علاج کرانا پڑرہا ہے۔
راجدھانی پٹنہ کی بات کریں تو پاٹلی پتر، بانکی پور، کنکڑباغ، پٹنہ سٹی، پھلواری شریف، کمہرار، شاستری نگر جیسے علاقے ڈینگو کے ہاٹ سپاٹ بن چکے ہیں۔ پٹنہ میں ڈینگو کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نے تمام زونوں میں صحت افسران کو تعینات کیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تعینات ڈاکٹرمختلف وارڈوں کا دورہ کر کے لوگوں کو ڈینگو کے تئیں بیدار کر رہے ہیں اورساتھ ہی اپنی موجودگی میں ڈینگی سے متاثرہ گھروں میں فوگنگ اور اینٹی لاروکا چھڑکاو? کررہے ہیں۔
پٹنہ میں ڈینگو کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے اب آئی جی آئی ایم ایس کے بلڈ بینک میں دو شفٹوں میں پلیٹلیٹس کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ لوگ صبح 8:00 بجے سے شام 8:00 بجے تک آئی جی آئی ایم ایس کے بلڈ بینک سے پلیٹ لیٹس لے سکتے ہیں۔ آئی جی آئی ایم ایس کے بلڈ بینک میں 54 یونٹ پلیٹ لیٹس دستیاب ہے۔ وہیں پی ایم سی ایچ کے بلڈ بینک میں 72 یونٹ، ریڈ کراس میں 9 یونٹ، پرتھم بلڈ بینک میں 25 اور ماں بلڈ سنٹر میں 24 یونٹ پلیٹ لیٹس دستیاب ہے۔
ڈینگی کی روک تھام، مریضوں کے علاج اوراس کے مناسب انتظام پر نظر رکھنے کے لیے ریاستی صحت کمیٹی نے پٹنہ میں 104 کال سینٹر کم کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن اسمارٹ سٹی کے ویری ایبل میسجنگ ڈسپلے، ڈی ایم ڈی اور پی ایس سسٹم کے ذریعے عام لوگوں کو ڈینگی سے بچاو? کے بارے میں بھی بیدار کر رہی ہے۔ ڈینگی کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر محکمہ صحت نے تمام بلڈ بینکوں سے پلیٹ لیٹس ریزرو رکھنے کو کہا ہے۔
پٹنہ میں ڈینگو کے لیے ہیلپ لائن نمبر 0612-2370131 بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فوگنگ کو لیکر بھی لوگوں کی مدد کے لیے فون نمبر 0612-2951964 اور واٹس ایپ نمبر 7739851777 بھی جاری کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ ہیلتھ کمیٹی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ڈینگو سے بچاو? کے لیے ریاست بھر میں بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ پٹنہ کے تمام میڈیکل کالج اسپتالوں میں ڈینگو ایلیسا ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ آر ایم آر آئی سنٹراورنیو گارڈنر روڈ اسپتال میں بھی یہ سہولت دستیاب ہے۔
پٹنہ کے نیو گارڈنرروڈ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منوج کمار سنہا نے کہا کہ فی الحال اچھی بات یہ ہے کہ ڈینگو کے معاملے میں مریضوں کے پلیٹ لیٹس زیادہ کم نہیں ہو رہے ہیں۔ پھر بھی ڈینگی کے دوران پلیٹ لیٹس کو چیک کرتے رہنا ضروری ہے۔ صرف ان لوگوں کو جن کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 20,000 کے قریب آتی ہے انہیں پلیٹ لیٹس کی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے، دوسروں کو ابھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈینگو کے مریض صرف او پی ڈی ادویات سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر منوج کمار سنہا نے مشورہ دیا ہے کہ ڈینگی سے بچاو? کے لیے لوگوں کو اپنے قریب پانی جمع نہ ہونے دیں۔ برتنوں کو صاف رکھیں۔ اس کے علاوہ سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں۔ ڈینگی مچھر سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے پوری آستین والے کپڑے پہنیں۔ ڈینگو کے دوران جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے، اس لیے اپنے جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔ تازہ پھل کھائیں اوراب بارش کا موسم ہے، اس لیے اسٹریٹ فوڈ کھانے سے گریز کریں۔