تائیکوانڈو پریمیئر لیگ سیزن 1 کا دوسرا مرحلہ 5 سے 7 دسمبر تک

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 SEPT     

نئی دہلی، 5 ستمبر: انتہائی مقبول تائیکوانڈو پریمیئر لیگ سیزن 1 کا دوسرا مرحلہ ممبئی میں 5 دسمبر سے 7 دسمبر 2023 تک منعقد ہوگا۔ اس کا اعلان منتظمین نے بین الاقوامی تائیکوانڈو ڈے (4 ستمبر) کے موقع پر کیا، یہ بتاتے ہوئے کہ یہ غیر ملکی اور ہندوستانی ستاروں کا امتزاج ہوگا۔کھیل کی تاریخ میں پہلی بار مرد اور خواتین ٹیمیں ایک ساتھ مدمقابل ہوں گی۔ اس سے فارمیٹ اور بھی دلچسپ ہو جائے گا۔
تائیکوانڈو پریمیئر لیگ کے بانی ڈائریکٹر ڈوووری گنیش نے پیر کو ایک سرکاری بیان میں کہا، ’’ٹی پی ایل- 1 کے دوسرے مرحلے میں مردوں کے لیے 55.1 سے 60.9 کلوگرام اور خواتین کے لیے 48.1 سے 53.9 کلوگرام وزن کے زمرے میں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پہلا مرحلہ، جو 58.1 سے 67.9 کلوگرام وزن کے زمرے میں تھا، ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔ اس نے ہمیں اس باب کو لیگ میں شامل کرنے کی ترغیب دی۔‘‘
انیل اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، جے آر انٹرنیشنل تائیکوانڈو اکیڈمی، پرو تائیکوانڈو کارپوریشن، جی کے پی آر میڈیا ہاو?س اور بلیک بیلٹ ورلڈ یو ایس اے کے زیر اہتمام، ممبئی لیگ میں 12 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ اس میں کئی مشہور شخصیات اور معروف کاروباری حضرات بطور مالکان داخل ہوں گے۔
ان میں سابق مس انڈیا اور مس ایشیا پیسیفک سرشٹی رانا (ہریانہ ہنٹرز)، مشہور ہیروں کی صنعت کار روچیتا متل (مہاراشٹر ایوینجرز)، کاروباری شلپا پٹیل (بنگلور ننجا)، گلوبل اسپورٹس کے مالک شیام پٹیل، آئی مارک ڈویلپرز کے چیئرمین اللو وینکٹ ریڈی (حیدرآباد گلائیڈر) ، سماجی کارکن وجے بھنسالی (گجرات تھنڈرز) اور 2006 مسٹر انڈیا بجت گوگوئی (آسام ہیروز) شامل ہیں۔
ٹی پی ایل کے شریک بانی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر وینکٹ کے گنجم نے کہا کہ لیگ کا بنیادی مقصد سال بھر کا مضبوط تائیکوانڈو کیلنڈر بنانا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارا مقصد ملک میں تائیکوانڈو کے ہر سنجیدہ کھلاڑی کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ہماری لیگز کی سیریز مختلف ویٹ کیٹیگریز میں ہوگی۔ ان کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جائے گا تاکہ گیم تیزی سے مقبولیت حاصل کر سکے۔‘‘
راجستھان ربیلز نے دہلی واریئرز کو شکست دے کر پہلے وزن کے زمرے میں ٹی پی ایل-1 کا تاج جیت لیا۔
ٹی پی ایل کے چیف کمشنر جنوبی کوریا کے گرینڈ ماسٹر جون لی نے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، ’’اس سے کھلاڑیوں کو تکنیکی اور ذہنی طور پر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان میں سے ہر ایک کھلاڑی کے طور پر خود کو بہتر بنائے گا اور دنیا کی بہترین کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے بہتر طریقے سے لیس ہوگا۔‘‘
شریک بانی اور ڈائریکٹر نونیتا بچو نے کہا، ’’میں نے اپنی زندگی تائیکوانڈو کے لیے وقف کر دی ہے اور اس سے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ کھیل کو واپس لوٹایا جائے اور اسے پورے ہندوستان میں فروغ دینے میں مدد کی جائے۔‘‘
گرینڈ ماسٹر اور 28 گنیز بک ریکارڈ کے شریک بانی ایم جینت ریڈی نے کہا، ’’تائیکوانڈو کے تمام شائقین کھلاڑیوں کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم دیکھ کر خوش ہیں۔ ٹی پی ایل- 1 انتہائی مسابقتی تھا اور کھلاڑیوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔‘‘