TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 SEPT
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام کے ڈھوڈاڑھ او پی علاقے میں جی ٹی روڈ فور لین پر تاراچنڈی کے قریب آج کی گزری دیر شب ہوئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام لوگ بنارس سے کار سے ڈہری واپس لوٹ رہے تھے کہ ٹرک سے ہوئے ٹکر میں لالہ محلہ ڈہری کا چندن سنگھ، منیش کمار، منٹو سنگھ، منجی سنگھ اور پالی روڈ، ڈہری کا رہنے والے امن گپتا زخمی ہوا ہے ۔ متوفی 32 سالہ چندن یادو بھی ڈہری کے لالہ پور علاقہ کا ہی رہنے والا ہے ۔ تمام چھ دوست پیر کی صبح بنارس گئے تھے اور واپسی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔ زخمیوں کا ڈہری کے ایک نجی اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ ڈھوڈاڑھ او پی انچارج جئے رام شکلا نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع دیر رات ایک بجے ملی پولس ٹیم موقع پر پہنچی مگر ٹرک ڈرائیور ٹرک کے ساتھ وہاں سے فرار ہو چکا تھا، زخمیوں کو این ایم سی ایچ لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ایک کی موت ہوگئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے بھی کردیا گیا ۔

