TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 SEPT
بسفی مدھوبنی محمد سالم آزاد
منظور عالم جن سوراج لیڈر مدھوبنی بسفی اسمبلی حلقہ میں پریس کانفرنس میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
بھائیو اور بہنو، اس بار جن سوراج کے ساتھ اقتدار کی تبدیلی یقینی ہے، اقتدار کی تبدیلی سے بہار کا کھویا ہوا وقار پھر سے واپس آئے گا۔ آپ اور میں نے آج تک کئی حکومتیں بنائی ہیں، لیکن کسی بھی حکومت نے وہ خوشی نہیں دی جو عوام کو ملنی چاہیے، الٹا بہار کو گڑھے میں دھکیل دیا۔ بے روزگاری، ناخواندگی، نقل مکانی رشوت خوری افسر شاہی اور گرتی ہوئی حکمرانی کی وجہ سے بہار کو ایک بیمار ریاست کہا جانے لگا۔ بہار جسے کبھی سونے کی چڑیا کہا جاتا تھا، آج ترقی کی سب سے نچلی سطح پر کھڑا ہے۔ یہاں کے لوگ روزگار کی تلاش میں دوسرے ممالک اور ریاستوں میں در بدرٹھوکریں کھا رہے ہیں، حکومت نے کبھی روزگار فراہم کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی، بلکہ اقتدار کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کے لیے جگاڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی رہی۔ دوستو، ترقی ہوئی ہے، یہ سچ ہے، لیکن ہم نے ووٹ جس کو دیا، کبھی مذہب پرستی کے نام پر، کبھی علاقائیت کے نام پر، کبھی ذات پرستی کے نام پر، کبھی مرغاچاول کے نام پر اور کبھی پیسے کے بدلے میں۔ عوامی نمائندوں کو ووٹ دےکر ہم نے اپنی عزت بیچ دی۔ کیا آپ کے بچوں، عروس پاروس کے بچوں کو بہار میں روزگار ملا، تو یقیناً آپ کا جواب نہیں میں ہوگا۔ دوستو وقت آ گیا ہے کہ ایسے عوامی نمائندوں اور حکومت کو ان کے کرتوتوں کی سزا دی جائے۔ حکومت بنانے اور گرانے کی کنجی ہم لوگوں کے پاس ہے کیونکہ ہمیں ووٹ دینے کا حق ہے اور حکومت صرف ہمارے ووٹ سے بنتی ہے۔ یقیناً ہم سب کا بچہ روزگار کے حصول کے لیے دوسری ریاستوں میں در درٹھوکریں کھا رہا ہے۔ آنے والے وقت میں ہم سب اس کو ووٹ دیں جو صرف بہار میں ہمارے بچوں کو روزگار دینے کی بات کرے گا۔

