جولری کے شوروم میں واردات، چوروں نے اڑائے 25 کروڑ کے زیورات

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -26 SEPT  

نئی دہلی،26ستمبر: دہلی کے ایک جیولری شوروم میں کروڑوں کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ بھوگل علاقہ میں واقع امراؤ جیولرس سے متعلق ہے۔ یہاں کل دیر رات چور نے جیولری کے پورے شوروم کی صفائی کر دی۔ اس دوران عمراؤ جیولرز میں 20 سے 25 کروڑ روپے کی چوری کی وارداتیں ہوئیں۔بتایا جا رہا ہے کہ چور دیوار توڑ کر شوروم میں موجود لاکر تک پہنچ گئے۔ چوری کی اس واردات کو انجام دینے کے لیے چور شوروم کی چوتھی منزل سے چھت کا تالہ توڑ کر نیچے آئے۔ اس کے بعد اسٹرانگ روم کی دیوار میں سوراخ کر کے سی سی ٹی وی کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔معلومات کے مطابق اتوار کی شام شوروم کے مالک نے شوروم بند کر دیا تھا۔ اگلے دن یعنی پیر کو شوروم بند رہتا ہے۔ آج صبح شوروم کھلا تو چوری کا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ نظام الدین کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس وقت پولس اور کرائم برانچ شو روم کے اندر ہیں۔ پولیس شو روم میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو سکین کر رہی ہے۔