TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -08 SEPT
نئی دہلی، 08 ستمبر: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ جمعہ کو جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچیں۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا دہلی ہوائی اڈے پر ریلوے اور ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت درشنا زردوش نے استقبال کیا۔ اس دوران فنکاروں نے رقص اور گانے سے مہمان کا استقبال کیا۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج شام بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔

