TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -08 SEPT
سرینگر، 08 ستمبر:جموں و کشمیر میں سیاحوں کے بڑھتے ہوئے قدموں کے درمیان دنیا کی مشہور ڈل جھیل کو حکومت کی جانب سے تمام جگہوں پر بائیو ڈائجسٹر لگا کر آبی ذخائر کوصاف رکھنے کی بھرپور کوششوں کے ساتھ محفوظ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نے بہت سے ہاؤس بوٹ مالکان جنہوں نے ڈل جھیل کی بگڑتی ہوئی حالت پر مایوسی کا اظہار کیا کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ فضلہ براہ راست آبی ذخائر میں جاتا ہے، جو یہاں کی جھیل کی شان کو متاثر کرتا ہے۔تاہم دوسری جانب حکومت نے ہاؤس بوٹس سے آلودگی کو کم کرنے کے لیے ہاؤس بوٹس میں بائیو ڈائجسٹر نصب کرنے میں پیش رفت کی ہے۔وائس چیئرمین، لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی سرینگر، بشیر احمد نے بتایا کہ تیلبل کے علاقے میں ہاؤس بوٹس میں بائیو ڈائجسٹروں کی تنصیب میں پیش رفت ہوئی ہے۔تقریباً 70 فیصد ہاؤس بوٹس مکمل ہو چکی ہیں جبکہ باقی کا احاطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ عمل جاری ہے اور تمام ہاؤس بوٹس اکتوبر کے آخر تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہاؤس بوٹس سے انسانی فضلے کو روکنے کے لیے ہاؤس بوٹس پر بائیو ڈائجسٹر لگانے کیلئے ماہرین کی کمیٹی نے منظوری دی ہے، جسے ”میٹرو مین” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ایل سی اینڈ ایم اے سے کہا گیا کہ وہ ایک مقررہ وقت کے اندر ہاؤس بوٹس کے سیوریج کو ٹریٹ کرنے کے لیے بائیو ڈائجسٹروں کی تنصیب کو حتمی شکل دیں۔ ڈل جھیل میں بڑھتی ہوئی آلودگی ایک بڑی تشویش بنتی جارہی ہے، ماہر کمیٹی نے اکتوبر 2018 میں جھیل میں انسانی فضلہ کے اخراج کو روکنے کے لیے تکنیکی حل کے لیے ڈی آر ڈی او سے رابطہ کیا تھا۔ اس کے بعد، ڈی آر ڈی او کی طرف سے چھ ماہ کے عرصے میں ڈل میں ہاؤس بوٹس میں بائیو ڈائجسٹر کے چار پروٹو ٹائپس کا جائزہ لیا گیا اور تیار کردہ ٹیکنالوجی کو ایک آزاد لیبارٹری سے تصدیق کی گئی ہے۔
مزید برآں، اے ای ای ایل سی اینڈ ایم اے، تنویر احمد نے بتایا کہ ڈل جھیل میں ہاؤس بوٹس کے لیے اس سال مئی سے سیوریج پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی آخری تاریخ نومبر کے آخر میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائپ لائن پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور وہ اکتوبر کے آخر تک یہ عمل مکمل کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج پائپ لائن بھی بچھائی جا رہی ہے جس کا مقصد آلودگی سے پاک ڈل جھیل کو یقینی بنانا ہے۔