خواتین کو قانونی پہلو کی معلومات فراہم کر انہیں ہراسانں سے روکنے کی ملی تربیت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -08 SEPT     

    سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 8 ستمبر سنٹر فار کیٹیلائزنگ چینج آرگنائزیشن کے ٹرینرز کی طرف سے سہسرام کلکٹریٹ میں واقع ڈی آر ڈی اے کے آڈیٹوریم میں جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) ایکٹ- 2013 کے تحت ضلع میں تشکیل دی گئی داخلی کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین کے لئے ایک ورکشاپ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا  یہ تربیتی پروگرام کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ پٹنہ اور روہتاس پولس کے اشتراک سے منعقد کیا گیا گیا، خصوصاً اورنگ آباد، نوادہ، جہان آباد، ارول، بکسر، بھوجپور، روہتاس اور کیمور کے پولس افسران نے اس ٹریننگ/ورکشاپ میں حصہ لیا ۔ کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے قانون کے تحت اندرونی کمیٹی کی تشکیل لازمیت کے تحت مذکورہ اضلاع کی داخلی کمیٹی کے ارکان کو اس قانون کے تحت دستیاب حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں ۔ یہ تربیت کام کی جگہ کو حساس بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا، اس ورکشاپ میں موجود پولس افسران کو سنٹر فار کیٹالیسنگ چینج کی ٹرینر مسز گنجن بہاری اور آکانچھا شری نے تربیت دی اور قانون کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ بھی کیا ۔