راجستھان کے بھرت پور میںسڑک حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –13 SEPT     

جے پور،13ستمبر:راجستھان میں اُس وقت 11 افراد ہلاک اور کم سے کم 15 زخمی ہوگئے، جب آج صبح بھرت پور ضلع میں ایک ٹریلر نے ایک بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ یہ بس، گجرات سے اترپردیش کے متھرا جا رہی تھی اور صبح تقریباً ساڑھے چار بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ بس لکھن پور علاقے میں انترہ فلائی اوور رکی ہوئی تھی اور اُس وقت ٹریلر نے اُسے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ پولیس نے کہا ہے کہ پانچ مرد اور چھ خواتین، موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق گجرات کے بھاؤ نگر ضلع کے دیہورسے تھا۔ زخمیوں کو بھرت پور کے ضلع اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔