TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 SEPT
500 طلباء کو گود لیکر پڑھانے کا اویس عنبرنے کیا اعلان
اویس امبر لون نہیں اسکالرشپ دیکر طلباء کی کر رہے ہیں مدد،کہا – آسمان چھونا ہے تو پاؤں زمین پر رکھیں۔
کولکتہ23ستمبر(پریس ریلیز)مغربی بنگال کے بردھمان ضلع میں ایسوسیئٹ اور کوآرڈینیٹر کی میٹنگ میں پہنچے روزمائن ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین اویس عنبر نے مغربی بنگال میں ٹرسٹ کے مشن سنکلپ کا بگل بجا دیا ہے۔ 2024 سیشن میں داخلے کیلئے ٹرسٹ کے فارم بھرنے کے پروسیس کی بھی شروعات بردھمان کی سرزمین سے کی گئی ہے ۔ پروگرام میں پہنچے روزمائن کے چیئرمین اویس امبر نے کہا کہ ویسٹ بردھمان سے ٹرسٹ 500 طلباء کو گود لیکر پڑھانے کا کام کریگا۔ اس دوران جناب عنبر نے بردھمان سمیت پورے مغربی بنگال کی تعلیمی نظام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ملکر ایک ساتھ کام کرنا ہوگا تب ہی مغربی بنگال میں تعلیم کی سطح اپنے معیار کو چھو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی ہم کسی بھی سماج کی سمت اور حالت بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی طالب علم اپنی دلچسپی کے مطابق کوئی کورس کرنا چاہتے ہیں، وہ صرف اپنے رہنے اور پڑھائی کا مختصر اخراجات اٹھا لیں روزمائن انہیں پڑھا دے گا۔ اس دوران جناب عنبر نے مغربی بنگال میں جاری یوجنا اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو طالب علم قرض لے کر پڑھنا چاہتے ہیں، وہ اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کی طرف جائیں، لیکن جو طالب علم قرض کی مشکلات میں نہیں پڑنا چاہتے وہ صرف رہائش کا اخراج اٹھائیں، ان کے کالج کی ساری فیس کی ذمہ داری روزمائن ٹرسٹ کی ہوگی۔
جناب عنبر نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ روزمائن کے مشن سنکلپ کو خوب مشتہر کریں تاکہ مغربی بنگال میں تعلیم کے شعبے میں ایکانقلاب پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ روزمائن عام لوگوں کی زندگی کو خاص لوگوں کی زندگی میں بدل دینے کی راہ میں مسلسل کام کر رہا ہے اور یہ کام بغیر آپ کی مدد کے ممکن نہیں ہے۔ معلوم ہو کہ پورے ملک سے روزمائن کو بڑی حمایت مل رہی ہے۔ اور آخر میں انہوں نے ایک نعرہ دیا – مغربی بنگال کا نعرہ ہے – تعلیم سب کا سہارا ہے…۔
سٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ بمقابل روزمائن کا مشن سنکلپ
سٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ ایک قسم کا قرض ہے، جسے بعد میں ادا کرنا ہوگا، جبکہ روزمائن کے مشن سنکلپ کے طلباء کو پڑھنے کے بعد کوئی پیسہ واپس نہیں کرنا ہوتا۔
سٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ میں چار فیصد سود کے ساتھ پیسے واپس کرنا ہوتا ہے، جبکہ روزمائن کے پیسے واپس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔
سٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ قرض ہوتا ہے، جبکہ روزمائن ٹرسٹ آپ کی مدد کر رہا ہے۔
سٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ سے پڑھنے کے بعد کسی وجہ سے اگر آپ کو نوکری نہیں ملتی تو آپ پیسے واپس نہیں کر پائیں گے ،ایسی حالت میں آپ پر قانونی کارروائی ہوگی، بہار میں ایسا ہو رہا ہے۔جبکہ روزمائن کی اسکالرشپ کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا، وہ پیسہ مکمل طریقے سے آپ کا ہی ہوتا ہے۔
قرض، لون، اور اسکالرشپ میں کیا فرق ہے
قرض- ضرورت کے وقت لیا گیا پیسہ، اس میں جتنا پیسہ لیا جاتا ہے اتنا ہی واپس کرنا ہوتا ہے، اس طرح کی پروسیس کو قرض کہتے ہیں۔
لون- ضرورت کے وقت جتنا پیسہ لیا جاتا ہے، اس کو کئی فیصد سود کے ساتھ واپس کرنا ہوتا ہے، وقت کے ساتھ اس کی رقم بڑھتی جاتی ہے، اس میں ماخذ پیسہ سے کافی زیادہ پیسہ واپس کرنا پڑتا ہے۔
اسکالرشپ- اس میں ضرورت کے بنا پر دی گئی رقم طالب علم کی خود کی مانی جاتی ہے اور اس پیسے کو کبھی واپس نہیں کرنا پڑتا ہے۔ روزمائن آپ کو اسکالرشپ فراہم کر رہا ہے، قرض اور لون نہیں۔
روزمائن دو ملکوں کے صدر کے ذریعہ نوازہ گیا ادارہ ہے
جی ہاں، آپ نے صحیح پڑھا ہے کہ روزمائن ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ پورے ملک کا ایک واحد ادارہ ہے جسے دو ملکوں کے صدرنے اعزاز بخشا ہے ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ روزمائن کو ملک کے سابق صدر اے. پی. جے عبدل کلام صاحب نے بہتر کاموں کے لئے نوازہ تھا۔ انہوں نے نوازتے وقت کہا تھا – یو ول فلائی…. یو ول فلائی….۔ وہیں روزمائن ٹرسٹ کو نیپال کی سابق صدر وِدیا دیوی بھنڈاری صاحبہ نے بھی اعزاز بخشا ۔ انہوں نے نوازتے وقت کہا تھا – روزمائن نیپال کا مستقبل سنوار دے گا…۔
مغربی بردھمان ضلع میں ایک ایسوسی ایٹ اینڈ کورڈینیٹر میٹنگ کے انعقاد کے ساتھ روزمائن ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ نے اپنے 2024 سیشن کی طرف ایک قدم بڑھا دیا۔ مغربی بنگال کے اہم ضلعوں میں سے ایک ویسٹ بردھمان سے 500 طالباء طالبات کو گود لیکر پڑھانے کا اعلان ٹرسٹ کے چیئرمین اور نیشنل کیریئر کاونسلر اویس عنبر نے منچ سے کیا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عنبر نے ضلع کے تعلیمی سطح پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سبھی کو ملکر مغربی بردھمان کی تعلیم کے سطح کو بہتر کرنا ہے۔ اسکے لئے طالباء طالبات میں نئے کورسوں کی دلچسپی اور لگن کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کی قابلیت میں کوئی کمی نہیں ہے، ضرورت بس صحیح رہنمائی کرنے کی ہے۔ تعلیم ہی وہ وسیلہ ہے جس سے جڑ کر سماج کے نچلے پائدان کا انسان بھی اہم دھار میں شامل ہو سکتا ہے۔ ٹیکنیکل، پیرامیڈیکل، اینڈ منجمنٹ کے 90 کورسوں کا انتخاب کرکے طالباء طالبات کو تعلیمی سطح پر بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس میٹنگ میں مغربی بردھمان ضلع کے قریب 300 ذمہ دار لوگ شامل ہوئے اور سب نے مل کر ضلع میں اعلئی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ میٹنگ میں موجود لوگوں نے ٹرسٹ کے چیئرمین جناب اویس عنبر سے کئی سوالات کیے -اس کے جواب دیئے گئے جو طالباء طالبات کو سمجھنے میں مدد فراہم کریں گے۔