TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -25 SEPT
نئی دہلی، 25 ستمبر: وزیر اعظم نریندر مودی 26 ستمبر کو صبح ساڑھے دس بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 51000 نئے تقرریوں کو تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم تقرری پانے والے افراد سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 46 مقامات پر جاب فیئر کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس پہل کی حمایت کرنے والے مرکزی حکومت کے محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں-مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھرتی ہو رہی ہے۔ ملک بھر سے منتخب نئی بھرتیاں محکمہ ڈاک، انڈین آڈٹ اینڈ اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ محصولات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت دفاع، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت سمیت مختلف وزارتوںاور محکمے شامل ہیں۔
روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عہد کو پورا کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ روزگار میلہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے میں ترغیب دینے کا کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔
تقرری پانے والے افراد کوآئی جی او ٹی کرمیوگی پورٹل پر ایک آن لائن ماڈیول کرمیوگی پرارمبھ کے ذریعے خود کو تربیت دینے کا موقع بھی مل رہا ہے، جہاں ’کہیں بھی کسی بھی ڈیوائس‘ سیکھنے کے فارمیٹ کے لیے 680 سے زیادہ ای لرننگ کورسزدستیاب کروائے گئے ہیں۔