روس میںآج سے اسلامی بینکنگ کا آغاز

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 SEPT     

ماسکو،یکم ستمبر:روس نے تاریخ میں پہلی بار اسلامی بینکنگ کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔روس میں اسلامی بینکنگ کا آغاز أج سے ہو رہا ہے۔ پائلٹ پروگرام کے تحت روس میں اسلامی بینکاری کا دورانیہ فی الحال 2 سال ہو گا۔میڈیا کا کہنا ہے کہ روس میں قانون سازی کے ذریعے باضابطہ طور پر اسلامک بینکنگ کے ا?غاز کی توثیق کی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق 4 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس میں اسلامی بینکاری کی فزیبیلٹی کا جائزہ لینے کا ذکر شامل تھا۔رپورٹس کے مطابق یہ پائلٹ پروگرام 4 مسلم اکثریتی علاقوں میں شروع ہو گا اور کامیابی کی صورت میں اسے باقی ممالک میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔روس کی جانب سے ابتدائی طور پر اسلامی بینکنگ کو تاتارستان، باشکور توستان، چیچنیا اور داغستان میں نافذ کیا جائے گا۔ روس میں ڈھائی کروڑ کے قریب مسلمان موجود ہیں۔