TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -07 SEPT
لندن، 7 ستمبر: برطانیہ روسی کرائے کے گروپ ویگنر پر دہشت گرد تنظیم کے طور پر پابندی لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کے لیے امتناع کے حکم نامے کا مسودہ ہاو?س آف کامنز میں پیش کیا جائے گا۔ ہوم آفس کے مطابق پابندی کے حکم سے برطانیہ میں کسی روسی گروپ کا رکن یا اس کی حمایت کرنا غیر قانونی ہو جائے گا۔ اس پر کریملن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ویگنر گروپ قانونی طور پر موجود نہیں ہے۔
مجوزہ مسودے کے تحت برطانیہ میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے متعلق بعض جرائم پر 14 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ویگنر گروپ کے ارکان کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔
برطانیہ کی ہوم سکریٹری سویلا بریورمین نے کہا ہے کہ ویگنر ایک پرتشدد اور تباہ کن تنظیم ہے جس نے بیرون ملک روسی صدر ولادیمیر پوتن کے لیے فوجی آلات کے طور پر کام کیا ہے۔ یوکرین، وسطی ایشیا اور افریقہ میں اس کی کارروائیاں عالمی برادری کے لیے خطرہ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوجن کی قیادت میں روسی فوجیوں کے خلاف بغاوت اور اس کے بعد حال ہی میں پریگوجن کی مبینہ ہیلی کاپٹر حادثے میںموت ہوگئی تھی۔ اس پر امریکہ اور مغربی ممالک نے پوتن پر سازش کا الزام لگایا تھا۔

