ریاض میں ٹریفک کے بہائو میں خلل ڈالنے پر تین نوجوان گرفتار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 SEPT     

ریاض،16ستمبر:ریاض میں تین نوجوانوں نے ناقابل یقین وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک بلاک کر دی۔تفصیلات کے مطابق تینوں نوجوانوں نے سڑک پر اپنی گاڑیوں کو روکا اور ویڈیو بنانے لگے جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں تین کاریں التخصوسی اسٹریٹ کے وسط میں کھڑی دکھائی گئیں، تینوں نوجوانوں کے باہر نکلنے کے بعد ان کے پیچھے موجود باقی کاریں رک گئیں اور ٹریفک بلاک ہوگئی، جب کہ دو نوجوانوں نے ان کاروں کو فلمایا۔ریاض ریجن کی پولیس نے یمنی شہریت کے ایک رہائشی اور ایک سعودی شہری کو عوامی سڑک پر اپنی گاڑیاں روکنے، ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے، اور عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی کرنے، دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی