سرحد پر آتش گیر غباروں کے بعد اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر بمباری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -23 SEPT    

ؒؒتل ابیب ،23ستمبراسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ دوسری طرف فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل پر آگ لگانے والے غبارے چھوڑے گئے جب کہ ایک ہفتے تک غیر مستحکم سرحد پر تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔غزہ کے ساتھ اسرائیلی محاذ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اس وقت سامنے آئی جب مقبوضہ مغربی کنارے میں لڑائی اس سطح تک بڑھ گئی جو دو دہائیوں سے خطے میں نہیں دیکھی گئی۔جمعے کے روز ہونے والے تازہ ترین تشدد میں اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔فلسطینی حریت پسند گذشتہ ہفتے سے غزہ اور اسرائیل کو الگ کرنے والی باڑ کے قریب احتجاج کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور براہ راست گولیاں چلائیں۔بدامنی کے موجودہ دور میں پہلی بار فلسطینی مظاہرین نے جمعہ کے روز اسرائیل کی طرف غبارے چھوڑے، جس سے سرحد ے دوسری طرف پودوں کے بڑے علاقے میں آگ لگ گئی۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی باڑ پر احتجاج کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے 28 فلسطینی زخمی ہوئے۔گذشتہ ہفتے کے دوران ہونے والی بدامنی نے کشیدگی میں اضافہ کیا جس کے بعد اسرائیل کو غزہ کی پٹی سے ہزاروں افراد کو کام کے لیے دوسرے فلسطینی علاقوں میں جانے سے روک دیا۔