TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -28 SEPT
شملہ، 28 ستمبر: شملہ ضلع کے تھیوگ سب ڈویژن کے تحت پریم گھاٹ میں واقع سرکاری راشن ڈپو میں جمعرات کو اچانک آگ لگنے سے بھاری مقدار میں کھانے پینے کی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ لگنے کا واقعہ صبح 10 بجے کے قریب سامنے آیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ پر قابو پانے تک راشن ڈپو میں رکھا زیادہ تر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
فوڈ سپلائی انسپکٹر متی رنجنا سود نے بتایا کہ اس ڈپو کے آپریٹر پونیت کمار ہیں۔ آگ لگنے سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوئی ہے۔ڈی ایس پی تھیوگ سدھارتھ شرما نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعے میں کسی کے جھلسنے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

