سہسرام ​​جنکشن و دیگر مسائل متعلق پولس پبلک ہیلپ لائن کے وفد نے ریلوے بورڈ چیئرمین سے کی ملاقات

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -02 SEPT     

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) پولس پبلک ہیلپ لائن کے ایک وفد نے ریلوے بورڈ کے نو تعینات چیئرمین اور سی ای او جیا ورما سنہا سے ملاقات کی اور انکا خیرمقدم کیا، انہیں سہسرام ​​جنکشن کے مسائل سے آگاہ کر انہیں شیر شاہ سوری اور تاراچندی کی مقدس سرزمین پر سہسرام ​​آنے کی دعوت بھی دی . مسائل میں آرا-سہسرام ​​ریل لائن دوگنی ہو، آرا بلیا نئی ریل لائن تعمیر کرانے پر زور دیا گیا، اس کے علاوہ 22805/22806 بھونیشور-آنند وہار ایکسپریس، 12323/12324 ہاوڑہ-بارمیر ایکسپریس اور 12343/12344 ہلدیہ-آنند وہار ایکسپریس کو روکنا، 13305/13306 دھنباد-ڈہری انٹرسٹی ایکسپریس کو سہسرام ​​جنکشن تک بڑھانا، مذکورہ ضمن میں ریلوے بورڈ کی چیئرمین میڈم نے بھی تمام مطالبات کو جلد از جلد پورا کرنے اور چھٹھ پوجا تک جلد ہی سہسرام ​​جنکشن کا دورہ کرنے کا پولس پبلک ہیلپ لائن کے وفد کو یقین دلایا ۔ جن ارکان نے ان سے ملاقات کی ان میں خصوصی طور پر کنڈل سنگھ، جاوید اختر اور شیام سندر پاسوان شامل تھے ۔