سہواگ کا اننت ناگ میں شہید فوجیوں کے لیے اظہار ِ تعزیت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –15 SEPT     

نئی دہلی ، 14ستمبر:جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں ہوئے انکاؤنٹر نے پورے ملک میں سوگ کی لہر دوڑگئی ہے۔ 13 ستمبر کو اننت ناگ ضلع میں تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں 2 فوجی اہلکار، 1 پولیس اہلکار اور 1 رائفل مین شہید ہوئے۔ اس تناظر میں سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے شہیدوں کے لیے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں قوم کے لیے ان کی قربانیوں کا مقروض ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرچ آپریشن میں فوج کے کرنل من پریت سنگھ، میجر آشیش دھونک، جموں و کشمیر کے ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ اور رائفل مین روی کمار شہید ہوئے۔ ان شہیدوں کے لیے سہواگ نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ ہمارے عظیم فوجیوں اور افسروں کے اہل خانہ کے ساتھ میری تعزیت پیش ہے، جنہوں نے اننت ناگ میں ایک انکاؤنٹر میں شہید ہوئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں وطن کے لیے ان کی قربانیوں کا مقروض ہوں۔ اس کے ساتھ سہواگ نے تمام شہیدوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔طلاعات کے مطابق شہید کرنل من پریت سنگھ ہریانہ کے رہنے والے تھے،اور ان کی عمر 41 سال بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ میجر آشیش دھونچک پانی پت، ہریانہ کے تھے، ان کی عمر 34 سال بتائی جاتی ہے۔وریندر سہواگ کی بات کریں تو وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور کرکٹ سے لے کر مختلف ایونٹس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ سہواگ ہندوستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے 104 ٹیسٹ، 251 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔خیال رہے کہ ٹیسٹ میں انہوں نے 23 سنچریوں اور 32 نصف سنچریوں کی مدد سے 8586 رنز بنائے ہیں ، جبکہ ون ڈے میں انہوں نے 15 سنچریوں اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 8273 رنز بنائے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 394 رنز بنائے ہیں۔سہواگ اپنی جارحانہ اور تیز بلے بازی کے ساتھ ٹوئٹر پر اپنے مخصوص پوسٹ کیلئے بھی جانے جاتے ہیں۔