TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –11 SEPT
بھاگلپور (منہاج عالم) اردو رابطہ کمیٹی ،بھاگلپور کے زیر اہتمام یادگاری نشست بیاد پروفیسر (ڈاکٹر) شاداب رضی(مرحوم) سابق صدر ,شعبہ اردو تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسیٹی بھاگلپور کا انعقاد بمقام المجیب اسلام نگر بھیکن پور میں کیا گیا جس کی صدارت اردو رابطہ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر شاہد رزمی نے کی۔ نشست ہزا میں اردو رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر حبیب مرشد خان سمیت ریشمی شہر کے محبان اردو اور ممبران تنظیم موجود تھے جن میں ڈاکٹر ارشد رضا ،ڈاکٹر خالدہ ناز، مہ جبیں، ڈاکٹر نقی احمد جون ،ڈاکٹر محمد صدیق، این۔ایچ۔ نعیم ،محمد معشوق خاں، ڈاکٹر پرویز احمد ،شاہد احمد ،شان
مجیب،آصف عارف وغیرہ کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔اپنے صدارتی خطبے میں ڈاکٹر شاہد رزمی نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر شاداب رضی کی شخصیت کیٔ اعتبار سے منفرد اور ممتاز تھی وہ بیک وقت اردو فارسی اور انگریزی کے عالم تھے ان کی گرفت اردو مآثر تنقید پر زبردست تھی ساتھ ہی ساتھ اردو شعر گوئی اور شعر فہمی کا بڑا ملکہ رکھتے تھے۔ علاوہ ازیں وہ ایک بہترین استاد تھے جن کے شاہدین تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی، بھاگلپور کے طلباء ہیں۔ ڈاکٹر رزمی نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لیے باعث افتخار ہے کہ تلکامانجھی بھاگلپور یونیورسٹی میں ان کےساتھ کام کرنے کا موقع فراہم ہوا ساتھ ہی پروفیسر شاداب رضی اور خاکسار کا آبائی وطن بھی اتفاق سے ایک ہی خطہ یعنی مردم خیز علاقہ شیخ پورہ ہے۔ ڈاکٹر رزمی نے اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تخلیقات کی اشاعت پر ہمیں غور و خوض کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اردو کے اثاثۂ ادب میں ممکنہ اضافہ ہو سکے.تنظیم ہزا کے سیکرٹری ڈاکٹر حبیب مرشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر شاداب رضی کی شخصیت کو لفظوں میں قید کرنا قطعی مشکل ہے. وہ ایک اچھے استاد کے ساتھ بہترین انسان اور اعلی پائے کے ادیب اور شاعر تھے. اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے اپنے والد مرحوم کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ پاپا گئے رات تک شعروادب کا مطالعہ کیا کرتے تھے ۔ وہ واقعی Avid Readerتھے.علاوہ ازیں اپنے شاگردوں اور بچوں سے بڑی شفقت سے پیش آتے تھے۔ پروگرام کے اخیر میں ڈاکٹر ارشد رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شاداب رضی صاحب سے ہمارا دیرینہ تعلق رہا ہے وہ ایک مشفق استاد کے ساتھ ساتھ ایک اعلی ذوق کے ادیب اور شاعر بھی تھے۔ انکے علاوہ جوثر ایاغ ،این۔ ایچ نعیم،محمد صدیق،شیخ نسیم،محمد معشوق، پر ویز احمد وغیرو نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔اظہار تشکر ڈاکٹر نقی احمد جون نے کیا ہے۔