شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی ایڈوانس بکنگ مچا رہی ہے دھوم

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -02 SEPT     

اپنے ٹریلر سے فلم شائقین کو مکمل طور پردیوانہ بنانے کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ کی ایڈوانس بکنگ کی کھڑکی کھول دی گئی ہے اور فلم نے ریکارڈ بنانا شروع کر دیا ہے۔ اس پر ملک بھر کے ایگزیبیٹرس کا جو ردعمل سامنے آیا ہے، وہ واقعی شاندار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کی ایڈوانس بکنگ اور جس طرح سے ٹکٹ فروخت ہو رہے ہیں ،وہ تاریخی ہے۔ ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن آف انڈیاکے صدرکمل گیان چندانی نے کہا، ’’ایڈوانس بکنگ شاندار ہے۔ یہ حال ہی میں پٹھان سے زیادہ ٹریکنگ کر رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک شاندار شروعات کے لئے تیار ہے۔ پہلا دن تاریخی ہو سکتا ہے‘‘۔اس پر آئناکس لیزر لمیٹڈکے چیف پروگرامنگ آفیسر راجندر سنگھ جیالانے اتفاق کیا اور کہا، ’’ایڈوانس بکنگ غیر معمولی ہے۔یہ پی وی آر آئناکس میں کسی بھی فلم کے لیے یہ اب تک کی سب سے بڑااضافہ ہے۔ ہم نے صبح ہی بکنگ کھولی اور 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہم نے 1,25,000 سے زیادہ ٹکٹیں فروخت کیں۔ یہ حیرت انگیز ہے‘‘۔فلم “جوان” کی ہدایت کاری ایٹلی کی ہے، جسے گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے اور گورو ورما کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کر دہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ہے۔ یہ فلم ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔