TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 SEPT
بہار شریف(محمد دانش)ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے آج بہار شریف کے رام چندر پور بس اسٹینڈ کاکا معائنہ کیا۔بس اسٹینڈ کے اندر بیت الخلاء، پینے کے پانی وغیرہ اور دیگر دستیاب سہولیات کی فہرست بنانے کی ہدایت دی گئی۔بس اسٹینڈ سے پانی کی نکاسی کے حوالے سے ضروری کاموں کے تخمینہ تیار کرنے اور داخلے اور نکلنے کے الگ الگ انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔کیمپس کے عقب میں بہار اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے سال 2017 میں ایک بس اسٹینڈ بنایا گیا ہے۔ جس کا موثر استعمال نہیں ہو رہا ہے۔اس عمارت میں بیت الخلاء، پینے کے پانی وغیرہ کے انتظامات کو ہموار کیا جائے گا۔اس کے لیے کارروائی کی ہدایت دی گئی۔معائنہ کے دوران میونسپل کمشنر اور دیگر افسران موجود تھے۔

