TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -04 SEPT
بہار شریف (محمد دانش)16 معاملوں کی سماعت ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے عوامی شکایات کے ازالے کے ایکٹ کے تحت دوسری اپیل اتھارٹی کے طور پر کی۔ان میں سے کچھ معاملے کو متعلقہ پبلک اتھارٹی نے سماعت سے پہلے ہی حل کر دیا تھا اور کچھ معاملے کو متعلقہ پبلک اتھارٹی کے افسران کو احکامات بھی دیے گئے تھے ۔جمع بندی فارم جاری نہ کرنے کے تعلق سے چندی کے نریش پاسوان کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے حوالے سے سرکل آفیسر چنڈی کو بغیر کسی تاخیر کے فارم جاری کرنے کی ہدایت دی گئی۔ راجگیر کے رامکیشور پرساد کی طرف سے ایل پی سی جاری نہ کرنے کے سلسلے میں دائر کی گئی شکایت کے تناظر میں، سرکل آفیسر اور لینڈ ریفارمز ڈپٹی کلکٹر، راجگیر نے معاملہ حل کیا اور کارروائی کی رپورٹ کے ساتھ اگلی سماعت پر طلب کیا گیا۔وہیںتجاوزات ہٹانے سے متعلق تین الگ الگ معاملے میں متعلقہ سرکل آفیسر کی جانب سے بتایا گیا کہ تجاوزات کے معاملے کی کارروائی کے بعد نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

