TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 SEPT
پٹنہ، 21 ستمبر: بہار کے مسوڑھی سب ڈویزن میں واقع تاریگنا گاو?ں میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک عاشق نےکھلے عام لڑکی کو گولی مار دی۔ گولی لگتے ہی لڑکی تڑپ کر گر گئی۔ وہیں نوجوان نے خود بھی گولی مار لی۔ ایک ساتھ دو گولیوں کی ا?واز سن کر لوگ چونک گئے۔ جب پہلی گولی چلی تو پہلے تو لوگ واقعہ کو سمجھ نہیں سکے لیکن جب لڑکے نے خود کو گولی مار لی تو اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور اسے اسپتال لے گئے۔
دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لڑکے کی اسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے لڑکے کو مردہ قرار دے دیا۔وہیں لڑکی کو سب ڈویزنل اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفرکردیا گیا۔ لڑکی کو ناک اور ہونٹ کے درمیان گولی ماری گئی ہے۔ وہ ہوش میں ہے لیکن اس کی حالت کافی تشویشناک ہے۔ گولی جبڑے میں ہی کہیں پھنسی ہوئی ہے۔
لڑکا اور لڑکی دونوں پڑوسی بتائے جاتے ہیں۔ مسوڑھی تھانہ انچارج سنجے کمار نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ عشق کا معاملہ لگتا ہے۔ پولیس ا?س پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کرکے تحقیقات کو ا?گے بڑھا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی لاش قبضے میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔