عمران خان الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے:نگراں وزیراعظم

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -25 SEPT  

اسلام آباد،25ستمبر:نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف پارٹی کے دوسرے رہنمائوں کے بغیر بھی ملک میں منصفانہ اور آزاد الیکشن ممکن ہے۔ ایک بیرونی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں انوارلحق نے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی کے بڑے بڑے رہنما جیلوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے قید میں ہیں۔ لیکن جواس پارٹی کے ہزاروں کارکنان ہیں۔ وہ سیاسی عمل کو چلائیں گے اور انتخابات میں بھی حصہ لے سکیںگے۔ ان کا یہ بیان کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ اشارہ مل رہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ عمران خان کی پارٹی کے درجنوں رہنمائوں نے پارٹی سے علاحدگی اختیار کی اور کچھ رہنمائوں نے نئی سیاسی جماعتیں بھی بنائیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حال ہی میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری کے آخری ہفتے میں ملک میں انتخابات کرائیں گے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات صاف وشفاف طریقے سے ہوگا اور فوج اور کوئی ادارہ ا سمیں مداخلت نہیں کریں گے۔ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے نا کہ فوج کا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خود عمران خان کی اور کوئی وجہ نہیں ہے۔ وہ عمران خان کے خلاف کام کریں۔ مسٹر کاکٹر نے کہا کہ انکی حکومت کو عدالیہ کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرنی ہے۔ اور عدلیہ کو سیاسی طو رپر آلہ کار نہیں بنانا چاہئے۔ انہو ںنے کہا کہ ہمارا کام ملک میں انتخابات کرانا ہے۔ اور ذاتی انتقام ہماری حکومت کا مقصد نہیں ہے۔ عمران خان ہویا کوئی او رسیاست دان جو بھی ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کریگا تو اس کے خلاف الیکشن لیا جائے گا ۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کے ہزاروں ورکر ایسے ہیں جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔ اور وہ بڑھ چڑھ کر انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ دوسری جانب تحریک ا نصاف پارٹی نے کہا کہ عمران خان کے بغیر کوئی بھی الیکشن قابل قبول نہیں ہے ۔ اگر یسا کیا گیا تو الیکشن غیرآئینی اور غیر قانونی ہوگا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان ن کہا کہ عمران خان کو عوامی تائید حاصل ہے۔ اور اس کو الیکشن سے باہر کرنا غیر جمہوری عمل ہوگا۔