غدر 2،جوان ،اور جیلر کے دھوم کے درمیان اسٹریم ہونے جارہی ہے ’رکت نیتی ‘

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -26 SEPT  

ممبئی 26ستمبر (تا ثیر بیورو)ممبئی میں آج کل گنیش اتسو بڑے ہی جو ش اور زور شور سے چہار طرف منایا جاتاہے ۔اور منایا بھی کیوں نہ جائے ،شری گنیش جی کو ہم ودھن ہڑتا جو مانتے ہیں۔اسی گنیش اتسو کی دھوم کے درمیان ماسک ٹی وی او ٹی ٹی اپنے نا ظرین کیلئے تہوار اسپیشل گفٹ پیک کے طورپر رکت نیتی نام سے ایک 5اپیسوڈ کا ویب سریز لیکر حاضر ہوا ہے ۔

ماسک ٹی وی او ٹی ٹی نے کم وقت کے اندر ہی ناظرین کےدرمیان اپنے خاص جگہ بنا لیا ہے ۔اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے کئی اوریجنل کنٹنٹ کے ساتھ کئی دیگر بہترین ویب فلموں اور ویب سریز کو بھی اپنے یہاں سے ریلیز کر کے سرخیاں بٹور رہی ہیں۔اس پلیٹ فارم پر آج کے وقت میں بھی بڑھیا یوزر ٹریفک اور ویورشپ مل رہاہے جس سے میکرس کو اور بہترین کنٹنٹ لانے کا حوصلہ مل رہاہے۔