فائربریگیڈ کے عملے نے سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے پانچ افراد کو بحفاظت نکال لیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –18 SEPT     

احمدآباد، 18 ستمبر:گجرات میں،فائربریگیڈ کے عملے نے آج آنند ضلعے کیکھیرڈاگاؤں کے نزدیک سیلابکے پانی میں پھنسے ہوئے پانچ افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مہی ساگر دریا سے پانی میدانی علاقے میں داخل ہوگیا، جس کے سبب پانچ افراد اُسمیں پھنس گئے۔ اس سے قبل کل گجرات کے نرمدا ضلعے میں سردار سروور باندھ سے اضافیپانی چھوڑے جانے کے سبب قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق فورس نے تقریباً 206 گاؤںوالوں کو وہاں سے بحفاظت نکالا تھا۔بھڑوچ ضلع میںتقریباً دو ہزار افراد کو امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے، کیونکہ کل دوپہرنرمدا ندی کے پانی سے ضلع کے نشیبی علاقے غرقاب ہوگئے۔ کیوڈیا کالونی میں سردارسرور نرمدا باندھ کے 30 گیٹ میں سے 23 کو ہفتہ کے روز 5 اعشاریہ پانچ لاکھ کیوسکپانی چھوڑے جانے کے لئے کھولا گیا تھا۔ ضلع میں SDRF کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔x