لیبیا میں سیلاب سے اموات 20 ہزار تک ہوسکتی ہیں، میئر نے خدشہ ظاہر کردیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 SEPT     

تریپولی، 14ستمبر:لیبیا میں طوفان کے بعد آنے والے سیلاب نے مشرقی لیبیا کے شہر درنا کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ تباہ حال درنا شہر کے میئر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لیبیا میں سیلاب سے اموات 20 ہزار تک ہوسکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہلاکتیں 8 ہزار تک جا پہنچی ہیں اور سیلاب کے بعد سے 10 ہزار سے زیادہ افراد لاپتا ہیں جب کہ سیلاب کے بعد ساحل اور شہر کی سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔