محکمہ محنت وزیر سریندر رام نے کیا لیبر ورکرس تقریب کا افتتاح مصیبت زدہ کو دیا چیک

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -25 SEPT  

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) محکمہ محنت کے وزیر سریندر رام نے آج روہتاس ضلع کے سہسرام ​​سب ڈویژن تحت چناری بلاک میں لیبر ڈپارٹمنٹ ورکرس کی تقریب کا شمع افروزی کر افتتاح کیا، لیبر انفورسمنٹ آفیسر روہتاس، لیبر انفورسمنٹ آفیسر دینارا اور لیبر انفورسمنٹ آفیسر اکوڑھی گولہ نے مشترکہ طور پر تقریب کی نظامت کی ۔ تمام ورکرس کو لیبر ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی، اس کے علاوہ اہل ورکرس کا آن لائن رجسٹریشن بھی کیا گیا۔محکمہ وزیر نے لیبر فوائد کے لئے چلائی جانے والی اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی اور مستحقین کو فوائد فراہم کئے اسکے علاوہ وزیر موصوف نے محترمہ ہیرا منڈی دیوی چناری کو 400000/- روپئے) بیرسٹر بند شیوساگر کو 200000/- روپئے) پھولا کنور چناری کو 200000/- روپئے، ونود سنگھ شیو ساگر کو 50000/- روپئے، موتی لال سنگھ (شیو ساگر) 50000/- روپیے ٹیٹری بند (شیو ساگر) کو 50000/-، سنتوش رام (کوچس) کو 50000/- روپے کرشنا شرما (اکوڑھی گولہ) کو 50000/- روپئے، پرمیلا دیوی (سہسرام) کو 50000/- روپئے، مینا دیوی (سہسرام) کو 50000/- روپئے، سورج رام (سہسرام) کو 50000/- روپے اور ریشما کماری (شیو ساگر) کو 15000 روپئے ۔ 2011 میں حادثاتی موت کے تحت قمرالنساء سہسرام کو 100000/- روپئے، سمن شرما (ڈہری) کو 100000/- روپئے، قدرتی موت کے تحت مالتی دیوی (سہسرام) کو 30000/- روپئے، جزوی طور پر معذوری نرمل کمار (ڈہری) کو 37,500/- روپئے کا چیک دیا گیا ۔