TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -24 SEPT
رملہ ،24ستمبر:فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اتوار کی صبح مغربی کنارے میں ایک چھاپے میں دو فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے مقبوضہ علاقے میں “انسداد دہشت گردی” کی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔فلسطینی وزارت نے بتایا کہ تلکرم قصبے میں دونوں فلسطینی اسرائیلی گولیاں سر پر لگنے سے ہلاک ہو گئے”۔ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہیکہ قصبے کے قریب نور شمس پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران ایک فوجی “گولیوں کے ٹکڑوں سے معمولی زخمی” ہوا ہے۔