TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -25 SEPT
ممبئی،25ستمبر(ایم ملک)پرائم ویڈیو نے آج تنقیدی طور پر سراہے جانے والے میڈیکل ڈرامے ممبئی ڈائریز کے دوسرے سیزن کا اعلان کیا۔ 8-اقساط پر مشتمل امیزون اوریجنل سیریز، جسے نکھل اڈوانی نے بنایا اور ڈائریکٹ کیا ہے ، کا پریمیئر خصوصی طور پر بھارت اور 240 ممالک اور خطوں میں پرائم ویڈیو پر ہوگا۔ممبئی ڈائریز کو ایمے انٹرٹینمنٹ کی مونیشا اڈوانی اور مدھو بھوجوانی نے پروڈیوس کیا ہے ۔ دوسرا سیزن کونکنا سین شرما، موہت رینا، ٹینا دیسائی، شریا دھنونتری، ستیہ جیت دوبے ، نتاشا بھردواج، مرن مائی دیشپانڈے اور پرکاش بیلوادی جیسی بہت ہی ورسٹائل کاسٹ کو واپس لائے گا۔

