نائب میئر عمر حیات سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے مشترکہ طور پر فیتا کاٹ کر املحان آئی سینٹر کا افتتاح کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -07 SEPT     

سہرسہ/7 ستمبر(سالک کوثر امام)آج ضلع کے تحت سمری بختیار پور نگر پریشد حلقہ کے رانی باغ میں املحان آئی سینٹر کا سہرسہ نگر نگم حلقہ کے ڈپٹی میئر عمر حیات عرف گڈو ، ضلع پریشد نمائندہ محمد معروف ،ابو تراب ، ڈاکٹر ریتو راج اور نگر پریشد سمری بختیار پور کے نائب چیئرمین نمائندہ وکاس کمار وکی نے مشترکہ طور پر فیتا کاٹ کر افتتاح کیا ۔اس موقع پر سماجی کارکن ابو تراب نے کہا کہ ایسے پسماندہ علاقے میں تجربہ کار ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اسپتال کی اشد ضرورت تھی جس کو کسی حد تک املحان ہاسپیٹل نے پورا کردیا ہے،رانی باغ مسجد کے امام و خطیب حافظ ممتاز رحمانی نے کہا کہ ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں املحان ہاسپیٹل کے تمام کارکنان کو جن کی سوچ خدمت خلق ہے ۔سمری بختیار پور نگر پریشد نائب چیئرمین نمائندہ وکاس کمار عرف وکی نے کہا کہ ہم قدم سے قدم ملا کر اس املحان ہاسپیٹل کے ساتھ ہر دکھ اور خوشی کے موقع پر ہمیشہ برابر کے شریک رہینگے ،مینش کمار چیرمین نے کہا کہ ڈاکٹر جو اصل میں انسانیت کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے ڈاکٹر ہیں جو صرف فرضی ڈگری لیکر عوام کو گمراہ کرتے ہیں ایسے لوگوں کو گرفت کرنی چاہیے ۔ مولانا مظاہرالحق قاسمی نے کہا کہ قرآن کے کی آیتوں میں بدن کے اعضاء کے بارے میں خدا نے خود فرمایا ہے کہ انکی اصلاح طبیبوں اپنے علاقے کے ڈاکٹروں سے کیا کرو تاکہ تم اپنے جسم کو عبادت کیلئے درست رکھ سکے۔ اس وقت املحان ہاسپیٹل کے ڈائریکٹر مظاہر عالم ،ڈاکٹر امتیاز اختر، ڈاکٹر عاقب ذیشان ، ڈاکٹر ریتو راج ، وجیہ احمد تصور وغیرہ موجود تھے۔