نالندہ کے مختلف تھانہ علاقوں سے تین گرفتار

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN –30 SEPT  

بہار شریف (محمد دانش)نالندد پولیس نے مختلف تھانہ حلقہ سے 3مجرموں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ صدر ڈی ایس نور الحق نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس منعقدکر اسکی جانکاری دی ۔ڈی ایس پی موصوف نے بتایا کہ مانپور تھانہ حلقہ کے ٹاپ ٹین مجرم باپ بیٹا جرائم کے لسٹ میں شامل تھانہ حلقہ کے الودیا سرائے گائوں باشندہ سنجئے سنگھ کا بیٹا سوشانت سنگھ اور رام بہال سنگھ کا بیٹا سنجئے کو گرفتار کیا گیا ۔انکے اوپر قبل سے ہی قتل ،قتل کی کوشش سمیت دیگر معاملوں میں ملوث ہے ۔جو ایک سال سے فرار چل رہے تھے ۔وہیں نور سرائے تھانہ کی پولیس نے پرہلاد نگر گائو کے مجرم بھرت چوہان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ان لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے ۔وہیں غیر قانونی اسلحہ،گولی ،کھوکھااور برائون شوگر برآمد کیا ہے ۔