TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -27 SEPT
لندن، 27ستمبر:نیپالی کرکٹ ٹیم نے ایک ہی میچ میں کئی ریکارڈ بناکر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تاریخ بدل ڈالی۔ایشین گیمز میں مینز ایونٹ کے دوران نیپالی کرکٹ ٹیم نے ٹی20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بناکر افغانستان کو نیچے دھکیل دیا ہے۔اس میچ میں نیپال کے بلے باز دپیندرا سنگھ نے صرف 9 گیندوں پر 50 رنز بنا کرہندوستانی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کا تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔نیپال نے اسی دوران ایک میچ میں سب سے زیادہ 26 چھکوں کا ریکارڈ بھی بنایا اور افغانستان کے 22 چھکوں کا ریکارڈ توڑا۔اس میچ میں نیپال کے کھلاڑیوں نے صرف تیز ترین نصف سنچری کا ہی نہیں، بلکہ تیزی ترین سنچری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔نیپالی ٹیم حریف ٹیم منگولیا کو 273 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر بھی سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔کرکٹ کی ریکارڈ بک کیسے تبدیل کی جاتی ہے؟ ایک ہی میچ میں کئی ریکارڈ توڑ کر اور بنا کر نیپال نے کرکٹ شائقین کو حیرت زدہ کر دیا۔نیپالی کھلاڑی کشل ملا نے تیز ترین سنچری بنائی، تو اختتامی لمحات میں 9 گیندوں میں 8 چھکے لگا کر دپیندرا نے ناصرف تیز ترین سنچری بنائی بلکہ اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی بنادیا۔واضح رہے کہ دپیندرا سنگھ نے ایک اوور میں تو نہیں مگر مسلسل چھ گیندوں پر چھ چھکے لگائے۔ انہوں نے 20 اوور میں 3 وکٹ پر 314 رنز بنائے اور افغانستان کا 2019ء کا آئرلینڈ کیخلاف بنایا 278 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔خیال رہے کہ تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ ہندوستان کے یوراج سنگھ تھا جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں 12 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے، اس میں ایک اوور میں چھ چھکے بھی شامل تھے۔ یوراج سنگھ نے یہ ریکارڈ 2007ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران انگلش ٹیم کیخلاف بنایا تھا، اسی میچ میں انہوں نے لگاتار 6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے تھے۔نیپالی بلے باز میچ میں صرف 10 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی، انہوں نے اس دوران 8 چھکے لگائے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 520 رہا، جو کسی بھی ٹی 20 اننگز میں شاندار ترین ہے۔نیپالی ٹیم کے بلے باز کوشل مالا نے روہت شرما اور ڈیوڈ ملر کی طرح ٹی 20 کرکٹ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔

