TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN –30 SEPT
نئی دہلی، 30ستمبر:ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن انجرڈ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن کو پریکٹس کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے ایڑھی پر چوٹ لگی ہے جس کے باعث ان کی ایڑھی سوجھ گئی ہے اور انہیں ایڑھی میں شدید تکلیف ہے۔رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کی انجری کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق شکیب الحسن نے ایڑھی پر لگنے والی چوٹ کے باعث گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیلا تھا اور امکان ہے کہ وہ دوسرا وارم اپ میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میںبنگلہ دیش کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو افغانستان کے درمیان ہوگا۔

