ورلڈ کپ کیلئے آج ہوگا ٹیم انڈیا کا اعلان، 15 کھلاڑیوں کے ناموں کاہوگا فیصلہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -04 SEPT     

نئی دہلی ،4ستمبر:کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 5 اکتوبر سے کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آسٹریلیا کیخلاف میچ سے کرے گی۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 8 اکتوبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ تاہم ہندوستانی شائقین کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ دراصل ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کل منگل کو کیا جائے گا۔مانا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کے تقریباً 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا فیصلہ ہو چکا ہے، لیکن 2 ناموں پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ اس کے علاوہ ایشیا کپ میں کھیلنے والی ٹیم انڈیا کے زیادہ تر کھلاڑی ورلڈ کپ میں نظر آئیں گے۔ روہت شرما کے علاوہ وراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ، شریس ایئر، ایشان کشن، محمد شامی، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو جیسے کھلاڑیوں کے نام تقریباً طے ہیں۔ساتھ ہی، اس کے علاوہ اجیت اگرکر کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی کچھ حیران کن ناموں پر فیصلہ لے سکتی ہے۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹیم میں شامل زیادہ تر کھلاڑی ایشیا کپ کھیل رہے ہوں گے۔2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کا ممکنہ 15 رکنی اسکواڈاس طرح ہوگا۔روہت شرما (کپتان)، شبھ من گل، وراٹ کوہلی، شریس ایئر، سوریا کمار یادو، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (ریزرو وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج شاردول ٹھاکر، محمد شامی اور جسپریت بمراہ۔اہم بات یہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلف 8 اکتوبر کو چنئی میں کھیلے گی۔ اس کے ساتھ ہی 14 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اگرچہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کو ہونا تھا لیکن بعد میں شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔